مندر ایشو پر اعتراض ہے
یہ غلط فہمی دور کر لیں کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے جو لوگ آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان مذہبی ریاست ہے، ان کی نجی زندگیوں میں دور دور تک مذہبی اخلاقیات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ حیدر سید سوموار 6 جولائی 2020 16:30 (اے ایف پی) مندر کی سرکاری پیسے سے ہونے والی تعمیر رک جائے گی۔ یہ شروع ہی اس لیے کی گئی تھی کہ اسے روکا جا سکے۔ مگر کیوں؟ یہ سمجھنے کے لیے ایک بڑی غلط فہمی اپنے ذہن سے نکال دیجیے۔ عام آدمی سے لے کر علمائے کرام، قانون دانوں اور ججوں تک کو یہ غلط فہمی ہے یا وہ عوام کو اس بات کا یقین دلائے رکھنے پر مامور ہیں کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے۔ اس غلط فہمی کو دور کر لیجیے۔ پاکستان ہرگز اسلامی ریاست نہیں ہے، اور نہ ہی ایسا ہونا کبھی ممکن تھا۔ بس آپ کو ایسا بتایا جاتا ہے، اور یہ جو آپ کو ایسا بتانے والے ہیں ان کی اپنی نجی زندگیوں میں دور دور تک کسی بھی مذہبی تقسیم یا مذہبی اخلاقیات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اگر کبھی الحاد کا چورن بیچ کر بھی ان کی بالادستی قائم رہتی ہو تو وہ اسے بیچن...